Add To collaction

لیکھنی کہانی -15-Oct-2023

سرجھکاہے ہاتھ اُٹھائے ہیں دُعا کے واسطے یا خدا !حج کا شرف دے مصطفی کے واسطے مکے آ کر جھوم کر اللہ! کعبے کا طواف میں کروں فرما کرم کُل انبیا کے واسطے استلامِ سنگ اسود کی سعادت دے مجھے حضرتِ مولیٰ علی مشکل کشا کے واسطے میں لپٹ کر ملتزم سے خوب رو رو کر دُعا تجھ سے مانگوں یاخدا خواجہ پیا کے واسطے رُو بقبلہ میں کھڑے ہو کر پیوں زم زم کے جام یہ شرف بھی کر عطا کل اولیا کے واسطے پھر منیٰ، عرفات و مزدلفہ کے جلوے دیکھ لوں یاالٰہی !ہو کرم غوثُ الوریٰ کے واسطے حج مبرور اے خدا! سالِ رواں کر دے نصیب یاالٰہی! اہل بیت مصطفی کے واسطے اب مدینے کی زیارت کی اجازت ہو عطا چار یارانِ محمد مصطفی کے واسطے سبز گنبد دیکھ کر آنکھیں ہوںٹھنڈی دل ہو خوش شاد ہوں روح وجگر مولیٰ! ضیا کے واسطے کاتب تقدیر! لکھ دے موت طیبہ میں مری دے بقیعِ پاک بی بی فاطمہ کے واسطے گنبد خضرا کے سائے میںشہادت دے مجھے اے مرے مولیٰ! شہید کربلا کے واسطے وقت آخر جلوۂ محبوب کی خیرات دے کلمہ پڑھتے پڑھتے نکلے دم رضا کے واسطے یاالٰہی! مغفرت عطارؔ کی کر بے حساب بہر کعبہ، سبز گنبد کی ضیا کے واسطے

   0
0 Comments